مردان میں بلڈپرویشر کے عالمی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام

مردان میں بلڈپرویشر کے عالمی دن کے حوالے سے واک کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) مردان میڈیکل کمپلیکس میں بلڈ پریشر کے عالمی دن کی مناسبت سے واک نکالی گئی جس کی قیادت شعبہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کی واک کے شرکاء نے بڑے بڑے فلکس اٹھارکھے تھے جن پر بلڈ پریشر اور اس سے پیداہونے والی بیماریوں سے متعلق آگہی پیغامات درج تھے واک سے قبل سیمینار منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد،ڈاکٹر ذاکر محمود،ڈاکٹر شفیق عالم،ڈاکٹر اسفندیارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہائی بلڈ پریشر کی ایسی کوئی علامات نہیں کہ اس کے مریض کو پتہ چل سکے تاہم جب مریض کی صحت کو نقصان پہنچنا شروع ہوجائے تواسے احساس ہونے لگتاہے انہوں نے کہاکہ بلڈ پریشر کسی بھی عمر میں بڑھ سکتا ہے تاہم اس کا خطرہ 40 سال کے بعد تیزی سے بڑھنا شروع ہوجاتا ہے اس مرض سے بچنے کے لئے دیگر ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنایاجائے طبی ماہرین نے کہاکہ اکثر بی پی کے مریض ایسے ہوتے ہیں جو اپنی بیماری سے لاعلم ہوتے ہیں جس کے باعث ان میں مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب وغیرہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے مقررین نے کہاکہ بلڈ پریشر کوکسی بھی صورت میں نظر انداز نہ کیاجائے بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ اب عام ہے اور اسے ضرور گھر میں رکھنا چاہئے مریض کو چاہئے کہ نمک کا استعمال کم سے کم جبکہ کولڈ ڈرنکس مکمل طورپر ترک کیاجائے۔