صوابی‘ ضلعی انتظامیہ کا مصنوعی مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 5 گرفتار‘ 3 دکانیں سیل 

  صوابی‘ ضلعی انتظامیہ کا مصنوعی مہنگائی کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 5 گرفتار‘ 3 ...

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ صوابی نے گراں فروشی، مصنوعی مہنگائی اور کم وزن کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 216 دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے بیشتر گرانفروشی پر گرفتار کیا۔ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق گرانفروشی، کم وزن روٹیاور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر 5 دکانداروں پر ایف آئی آر درج کرکے دکانداروں کو گرفتار کیا گیاجبکہ 03 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی اصلاح الدین نے صوابی مین بازار کا معائنہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر لاہور ثناء حفیظ نے جہانگیرہ بازار کا معائنہ کیااسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون عظمیٰ مکرم نے بام خیل بازار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو عادل وسیم نے مرغز بازار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران خان نے گندف بازار کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو صوابی افتخارالدین نے مختلف فلور ملوں کا معائنہ کیاجبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون لاہور محمد فاروق نے انبار و کھنڈہ بازار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو لاہور نے تورڈھیر اور جلبئی بازار اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ عبد المقسط نے شیوہ اڈہ بازار کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کے مطابق ضلعی انتظامیہ صوابی کے افسران روزانہ کی بنیاد پر صبح صادق کے اوقات میں منڈیوں میں بولی کے بعد سرکاری نرخنامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں صوابی بھر میں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -