افغان کالونی کے باشندوں کا مطالبات کے حل کئے‘ احتجاجی مظاہرہ

افغان کالونی کے باشندوں کا مطالبات کے حل کئے‘ احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)افغان کالونی کے رہائشیوں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے نادرن بائی پاس پر واقع جائیداد قبضہ مافیا سے وگزار کروانے کیلئے پشاور پری کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت متاثرہ شخص ثمر زیب اور شاہ زیب سمیت ددیگر رشتہ داروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جس پر قبضہ مافیا کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ نادرن بائی پاس پر تین مہینے قبل ہم نے ملک ساجد اور ملک بختیار سے چالیس مرلہ زمین خریدی جسکے تمام کاغزات  ہمارے ساتھ موجود ہے جبکہ الزام لگایا کہ ہماری اراضی پر جمال و حمید سکنہ فقیر آباد نے قبضہ جما رکھا ہے اور 11.10.2020کو جب میرے والد اپنے ایک ملازم کیساتھ تھانی خزانہ رپورٹ رج کروانے گئے انہوں نے الزام لگایا کہ تھانہ خزانہ کے ایس ایچ او اعجاز نبی نے ہمارے والد اور ملازم پر الٹا ایف ائی ار ددرج کے جو سرا سر نا انصافی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ایس ایچ ا و تھانہ خزانہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہے ہے مظاہرین نے آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -