صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کا مسلہ تھم نہ سکا 

صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کا مسلہ تھم نہ سکا 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کا مسلہ تھم نہ سکا گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہے،شہر کے مختلف علاقوں اندرون شہر،ریگی ماڈل ٹاون،فقیر آباد،حیات آباد اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ صبح سکولوں کو جانے والے بچے بھی بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور ہے  شہریوں کے مطابق گیس نہ ہونے کے باعث ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہے جو موجودہ حکومت کی نااہلی ہے جبکہ گیس کے بل بھی بقائدگی سے ادا کرتے ہے شہریوں کے مطابق سردیوں کی امد سے قبل گیس کا مسلہ باعث تشویش ہے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان  سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کی امد سے قبل گیس پریشر کا مسلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -