کراچی،خاتون پولیس افسر کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی،خاتون پولیس افسر کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے خاتون پولیس افسر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی خاتون پولیس افسر غزالہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم نعیم عرف کالو کو گرفتار کرلیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے خاتون افسر کی کئی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرگئیں ہیں۔ ملزم سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج ہونے کے بعد کراچی ضمانت لینے کے لیے پہنچا تھا، جہاں سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزم نے یہ تصاویر اور ویڈیوز دیگر مختلف سرکاری محکموں کے اعلی افسران کو بھیجی تھیں۔ گرفتار ملزم کئی عرصے سے خاتون افسر کو دھمکیاں دے رہا تھا اور پیسوں کا بھی تقاضہ کرتا تھا۔ ملزم لاہور میں انتہائی بااثر ہے۔خاتون افسر نے چند روز قبل ہراساں اور بلیک میل کرنے کے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزم اپنے ماموں کی سم ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا، جو خود بھی ملزم کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -