صوابی‘ انٹرچینج کے قریب  گاڑیوں میں تصادم‘ 3 زخمی 

صوابی‘ انٹرچینج کے قریب  گاڑیوں میں تصادم‘ 3 زخمی 

  

صوابی(بیورورپورٹ) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب مزدہ اورڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فیصل آباد پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی رپورٹ کے مطابق صوابی انٹر چینج کے قریب ڈمپر اور مزدہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 55سالہ عطاء محمد،26سالہ حیدر علی اور بیس سالہ محمد آصف ساکنان فیصل آباد پنجاب شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا ددے کر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -