زیادتی اورقتل کیس میں  گرفتار ملزم عدالت میں پیش

  زیادتی اورقتل کیس میں  گرفتار ملزم عدالت میں پیش

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) چارسدہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچی زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اورقتل کیس میں گرفتار ملزم لعل محمدعرف بڈا کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم نے اقرار جرم سے انکار کر دیا۔ عدالتی حکم پر جیل منتقل۔ تفصیلا ت کے مطابق چارسدہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچی زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اورقتل کیس میں گرفتار ملزم لعل محمدعرف بڈا کو سخت سیکورٹی میں سول جج شیراز فردوس کی عدالت میں پیش کیا۔ قبل ازیں ملزم لعل محمد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا اور ہفتہ کے روز ریمانڈ ختم ہونے کے بعد ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔گرفتار ملزم ذہنی طور پر معذورہے اور اس کی بات عام لوگ نہیں سمجھ سکتے۔پولیس نے عدالت میں ملزم کی ترجمانی اور معاونت کے لیے خصوصی افراد کے ایک سینئر ٹیوٹر کو بھی پیش کیا جو سوشل ویلفیئر و سوشل ایجوکیشن میں گریڈ 17 کا ملازم ہے۔ پولیس زرا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -