نوشہرہ میں چوروں کا صفایا کر دیا

  نوشہرہ میں چوروں کا صفایا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ آمرکالونی مانکی روڈ فیز 1میں چوری کی واردات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں مکان کی پچھلی سائیڈ سے دیورا پھلانگ کر گھر میں گھس گئے جبکہ جاتے ہوئے گھر کے مین گیٹ کے زریعے فرارنامعلوم چور نقدی، طلائی زیورات، پرائز بانڈ اور موبائل فون لیکر فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات گذشتہ روز آرمر کالونی نوشہرہ فیز 1آرمر سکول کے پچھلی سائیڈ کی گلی میں پرویز خٹک المعروف خٹک بلڈنگ والا نماز عشاء کے بعد گھر آیا اور کھانا کھانے کے بعد بال بچوں کے ہمراہ واک کرنے گھر سے باہر گئے اس دوران نامعلوم چورووں نے مکان کی پچھلی سائیڈ سے گھر کا دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور دوران تلاشی گھر میں موجود ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ 8تولے طلائی زیورات 5لاکھ روپے نقدی ایل سی ڈی اور موبائل فونز لیکر فرار ہوگئے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔