خیبر پیس گیمز کا رنگارنگ  تقریب لنڈیکوتل سکول میں آغاز

    خیبر پیس گیمز کا رنگارنگ  تقریب لنڈیکوتل سکول میں آغاز

  

خیبر (بیورورپورٹ)محکمہ کھیل خیبر کے زیر اہتمام خیبر پیس گیمز کی رنگا رنگ تقریب کا گو رنمنٹ ہائی سکول لنڈیکوتل کے گراونڈ میں کیا گیا افتتاحی تقریب میں ایم پی اے شفیق شیر،سپورٹس منیجر راحت گل،اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران،پاکستانتحریک انصاف رہنماء شاہد شینواری خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری سمیت قومی مشران نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر گراونڈ ہزاروں کی تعداد میں تماشی بھی موجودتھے پیس گیمز تینوں تحصیلوں میں کھیلا جائے گا لنڈیکوتل میں فٹ بال کرکٹ،ولی با ل،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال،باڈی بلڈنگ اور مارشل آرٹ کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے افتتاح تقریب میں سکول کے طلباء نے بہترین اور پی ٹی شو اورپریڈ پیش کیا جبکہ مارشل آرٹ اور باڈی بلڈنگ کے کھلاڑیوں نے فن کامظاہرہ کیا اس موقع پر ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے کہا کہ اس طرح ایونٹ منعقد ہونے سے لوگوں سیر اور تفریح ملی گی جبکہ اس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آجائے گا انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہو تی ہے کہ اپنے حلقے کے تمام گراونڈ آباد کر سکے اور کھلاڑیوں کو تمام سہولیات مہیا کر سکے وہ دن دور نہیں جب لنڈیکوتل میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے کیونکہ کمپلیکس تعمیر کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے اور اب انکی منظوری بھی ہو چکی فنڈ مختص کیا گیا ہے جلد ہی جو مشکلات ہے انکو ختم کرکے اس پر کام شروع کیا جائے گا شفیق شیر نے کہا کہ نکی لئے فخر کی بات ہے کہ انکے حلقے کے کھلاڑی ملکی غیر ملکی سطح پر ملک وقوم کا نام رشن کر رہے ہیں جبکہ مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کھیل رہے ہیں اگر سہولیات دی گئی تو مذید نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا اس موقع پر محکمہ کھیل خیبر سپورٹس منیجر راحت گل آفریدی نے کہا کہ پیس ایونٹ تینوں تحصیلوں لنڈیکوتل،جمرود اور باڑہ میں شروع ہو چکا ہے تمام کھلاڑیوں کو سپورٹس کیٹس مہیا کر رہے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو سہولیات دے جبکہ اس کے ساتھ اس ایونٹ سے فٹ بال اور کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے کھلاڑیوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے انہوں نے کہا کہ پیس گیمز بڑا ایونٹ ہیں جو پہلی بار منعقد کیا گیا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -