وزارت قانون کی وکلاء پر غیر قانون نوٹوں کی بارش، کروڑوں لٹادئے: آڈٹ رپورٹ 

وزارت قانون کی وکلاء پر غیر قانون نوٹوں کی بارش، کروڑوں لٹادئے: آڈٹ رپورٹ 

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزارت قانون کی جانب سے پپپرا قوانین کے خلاف بغیر اشتہار وکلا کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے  وزارت قانون و انصاف کا من پسند وکلا کو نوازنے سے لیکر بار ایسوسی ایشنز کی فنڈنگ اور بھرتیوں کے اشتہارات تک کا کچہ چٹھہ کھول دیا۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بغیر اشتہار دیے 487وکلا کی خدمات حاصل کی گئیں اور 58لاکھ سے زائد فیس ادا کی گئی، بغیر اشتہار وکلا کی خدمات حاصل کرنا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے وکلا کی خدمات سال 2018-19کے دوران حاصل کیں جبکہ بھرتیوں کیلئے 6لاکھ سے زائد مالیت کے دو اشتہار جاری کیے لیکن بھرتیوں کا عمل دونوں مرتبہ شروع نہ ہوسکا۔ آڈٹ حکام نے مجاز افسران سے اشتہار کی مد میں خرچ رقم وصول کرنے کی سفارش کرتے ہوئے وزارت قانون کی جانب سے 31بار ایسوسی ایشنز کو جاری فنڈز پر بھی اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کو 2 کروڑ 96لاکھ سے زائد رقم دی گئی لیکن ان سے فنڈز کا آڈٹ حساب نہیں لیا گیا۔

وزارت قانون

مزید :

پشاورصفحہ آخر -