گنے کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ، نیا نرخ 200روپے فی من 

  گنے کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ، نیا نرخ 200روپے فی من 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گنے کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کر کے نئی قیمت 200 روپے فی من مقرر کر دی، جبکہ  گنے کی کرشنگ کیلئے تاریخیں مقرر کر دیں۔ محکمہ خوارک پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔اب کوئی بھی شوگر مل 200 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا نہیں خرید سکے گی۔ پنجاب حکومت کی طے کردہ قیمت پر عملدرآمدنہ کرنے پر شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ شوگر ملز کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں 3 سال قید اور 50 لاکھ تک یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو گنے کی مقررہ قیمت کے مطابق پکی رسید دینا بھی ضروری ہو گا۔ رقم کسان کے ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔دوسری جانب گنے کی کرشنگ کیلئے تاریخیں مقرر کرنے سے متعلق جاری کردہ پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں واقع شوگر ملیں کر شنگ کا آغاز 10نومبر تک کرنے کی پابند ہونگی جبکہ صوبے کے دیگر حصوں میں واقع شوگر ملیں کر شنگ کا آغاز 15نومبر تک کرنے کی پابند ہونگی۔
گنا قیمت