عوام نے فیصلہ سنادیا ہے کہ انہیں نیازی منظور نہیں،پلوشہ خان 

عوام نے فیصلہ سنادیا ہے کہ انہیں نیازی منظور نہیں،پلوشہ خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ ہے۔نیازی نامنظور۔ کرپشن پر پلنے والے ملک میں تاریخی بھوک کے ذمہ دار ہیں۔18 اکتوبر اتوار پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت باغ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا۔اب حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کو باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ان کے ہمراہ شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی بھی تھیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ کل تاریخی جلسہ پوری دنیا نے دیکھا۔پنجاب نے اپنا تاریخی فیصلہ دے دیا۔کل باڑے کے ترجمان کرسیاں گنتے رہے۔ان کو جانے کا پیغام مل گیا ہے۔ان جعلی حکمرانوں نیبہت کھایا اور کرپشن کرلی ہے۔ اب وہ کسی کی زبان بند نہیں کراسکتے۔پنجاب کے بعد سندھ۔ بلوچستان اورکے پی کے فیصلہ دینے والا ہے۔کل حکمرانوں کے منہ پر تھپڑ پنجاب نے مارا۔اس کی گونج گونج رہی ہے۔عوام کا فیصلہ سیاسی لاش اٹھانے کے برابر ہے۔کل پنجاب میں پھر بھٹو کا نعرہ گونجا بھٹو زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب نیفیصلہ دے دیا کہ نیازی نامنظور۔اب پورے ملک کا فیصلہ ہوگا کہ نیازی نامنظور۔پلوشہ خان نے کہا کہ قوم کا پیغام گھرگھرپہنچ چکا ہے اتوار کوسندھ فیصلہ دے گا۔بھاڑے کرترجمانوں کی نیند حرام ہے۔کل کے جلسے میں چاہیے دس ہزاربندے تھے یا بیس ہزار۔یہ ان جعلی حکمرانوں کے سیاسی جنازے کے لیے کافی تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن پر پلنے والوں نے ملک میں تاریخی بھوک کے زمہ دار ہیں۔اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کا کنونشن میں اچکوں کی فورس پر ہونے والا خرچہ حکومت برداشت کررہی ہے۔ عمران خان مکتی باہنی کے طرز پر اپنی فورس بنارہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ ٹائیگر فورس بنانے سے حکومت کوروکیں۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے کچن کا حساب دیں سب سامنے اجائے گا۔دوسروں کو کرپٹ کہنے والے اپنی گریبان جانچے۔کرپشن کرنے والے اپنے کچن اور زمان پارک کا حساب دیں تو باتیں ختم ہوجاتی ہیں۔یہ تاریخ کا جبر ہے ہم ان کو برداشت کررہے ہیں۔عمران خان کے ساتھ بھی وہی ہونے والا ہے جو قذافی کے ساتھ ہوا ہے۔ساری رات منتر جاننے والے اب رخت سفر باندھ لیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ تاریخ نے بدترین آمروں کو اٹھا کر گٹر میں پھنک دیا یہ کس باغ کی مولی ہیں۔ہمارے جلسے میں لوگ بغیر ناچ گانے کے شریک ہونگے۔کشمیر والی غداری اور آرٹیکل 370 عمران خان کا ورلڈ کپ ہیاب تاریخی موڑ ہے۔ہم کہتے ہیں ان حکمرانوں کو عوام جانے۔ ادارے یہ بوجھ جھاڑ دیں۔ہم چاہتے ہیں عمران خان کو کسی ادارے کے پیچھے چھپنے کا موقع نہ ملے۔شہلا رضانے کہا کہ پی ڈی ایم کا چھبیس نکاتی ایجنڈا ہے اس ملک کو آئین کے حساب سے چلایاجائے گا۔تمام اداروں کو آئین کی حدود میں کام کرنا ہوگا۔