کراچی، کیمیکل ٹینک کی صفائی کرتے 6مزدوردم گھٹنے سے جاں بحق 

  کراچی، کیمیکل ٹینک کی صفائی کرتے 6مزدوردم گھٹنے سے جاں بحق 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔کراچی صنعتی علاقے نورس چورنگی میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

مزدور جاں بحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -