آئی ٹی نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کردیا، میاں کاشف اشفاق
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف اشفاق نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل مانیٹرنگ اینڈ آٹو میشن لیب کا افتتاح کیا جو ملک بھر کے صنعتی علاقوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرے گی۔ میاں کاشف اشفاق نے اعلیٰ سطح کی ریسرچ اور انڈسٹری کو درپیش مختلف مسائل کے حل کیلئے متعدد نئے سافٹ ویئر تیار کرنے پر یونیورسٹی کے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ عالمی منڈیوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر ملک کی ترقی کا انحصار آئی ٹی کے استعمال اور اس سے استفادہ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پوری دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور ہمیں تمام شعبوں میں اس کے فوری استعمال کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر توصیف توقیر نے واسا لاہور، لیسکو، فین انڈسٹری اور دیگر شعبوں کو خدمات کی فراہمی میں IMAL کے کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
میاں کاشف اشفا ق