حفیظ سینٹر گلبرگ میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ،ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنار کل آگ بجھانے میں مصروف 

حفیظ سینٹر گلبرگ میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ،ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور 2 ...
حفیظ سینٹر گلبرگ میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ،ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنار کل آگ بجھانے میں مصروف 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)حفیظ سینٹر گلبرگ میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ،ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنار کل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آگ پلازے کی دوسری منزل پرصبح 6 بجے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق 50 سے 60 دکانیں جل کر خاکستر ہوئیں تاہم تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، آگ بجھانے کا عمل 2 گھنٹے تاخیر سے شروع کیا گیا جس کی وجہ متعلقہ عملے کا دیر سے پہنچنا بتائی گئی ہے۔ 

پلازے میں واقع دکانوں میں موبائل فون، کمپیوٹر سمیت الیکٹرانکس سامان موجود ہے جو آگ کی شدت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ پلازے کی چھت پر پڑے ڈیزل کے ڈرم جو جنریٹرز کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، نے بھی آگ پکڑ لی۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں تاہم 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جا سکا، حکام نے فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کر لیں،اسنارکل کے ذریعے چھت پرپھنسے افراد کواتاراجارہاہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -