پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہوگا

پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہوگا
پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہوگا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا دوسرا شو آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہوگا ، کراچی کے باغ جناح میں کرسیاں لگ گئیں، سٹیج سج گیا، شرکا کےلئے ماسک جمع کر لئے گئے۔

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مریم نواز آج دوپہر کراچی پہنچیں گی، مزار قائد پر حاضری کے بعد جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

کراچی میں جلسہ گاہ آمد کے موقع پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کٹھ پتلی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کو انصاف کی امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں صوبائی وزیر سعید غنی نے بریفنگ بھی دی۔پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایک جلسے سے حکومت بوکھلا گئی ہے ، سمجھ نہیں آرہا ان کا کیا حال ہوگا۔ادھرصوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کی طرح کراچی کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -