ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے،عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ،یہ بڑوں کی لڑائی ہے، مریم نواز

ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے،عمران خان سے ہمارا کوئی ...
ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے،عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ،یہ بڑوں کی لڑائی ہے، مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز نے کہاکہ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقے سے جیلوں میں نہیں رہے،عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ،یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کراچی جلسے میں شرکت کیلئے جاتی امرا سے روانہ ہو گئیں، اس موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی ،نوازشریف نے تو انہیں مخاطب ہی نہیں کیا،حکومت کو ابھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا، تھوڑے دنوں میں اسے سب نظر آجائے گا۔

مریم نواز نے کہاکہ میاں صاحب نے کہاکہ یہ آپ کا کھیل نہیں اس سے باہر رہیں ،بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کاکوئی کام نہیں ،لیگی رہنما نے کہاکہ 2 مرتبہ جیل جاچکے ہیں، جوڈر تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے، جیلوں میں پہلے بھی سہولیات نہیں تھی، دھمکیاں کسی اور کودیں،ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -