نوازشریف کے برطانوی اخبارات میں طلبی اشتہارات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف کے برطانوی اخبارات میں طلبی اشتہارات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
نوازشریف کے برطانوی اخبارات میں طلبی اشتہارات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے طلبی اشتہارات لندن کے دو اخبارات میں جاری کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ کل وفاق کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی برطانوی اخبارات میں نواز شریف کے اشتہارات جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ سماعت کرے گا۔

درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے کہ نواز شریف کے اشتہارات لندن کے دو اخبارات میں شائع کئے جائیں، درخواست میں لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -