پی ڈی ایم جلسے کی میزبان پیپلزپارٹی کا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا دعویٰ

پی ڈی ایم جلسے کی میزبان پیپلزپارٹی کا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا دعویٰ
پی ڈی ایم جلسے کی میزبان پیپلزپارٹی کا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا دعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم جلسے کی میزبان پیپلزپارٹی نے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا دعویٰ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کاکہناہے کہ جلسے کے شرکا کیلئے 2 لاکھ ماسک اور سینی ٹائزر خرید لئے گئے،جلسہ گاہ میں سماجی فاصلوں کے تحت کارکنوں کو بٹھایاجائےگا ،شرکا کی تعداد کے سبب باغ جناح سے متصل شاہراہ پر بھی کارکنوں کو بٹھایا جائے گا،اس کے علاوہ شاہراہ قائدین،مزار قائد، نمائش چورنگی تک ساﺅنڈ سسٹم لگایا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ مرکزی قائدین کےلئے الگ ٹریفک، روٹ پارکنگ اور داخلی گیٹ مختص کیاگیا ہے،وی وی آئی پی شخصیات، سٹیج کی سکیورٹی ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس ہو گی ،سٹیج کی سکیورٹی پر پیپلزپارٹی کے رضاکار ہوں گے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں اور جلسہ گاہ کے باہر 8 سے زائد سکرین لگائی گئی ہیں،جلسہ گاہ کے شرکا کیلئے 2 لاکھ پانی کی بوتلوں کا انتظام کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -