گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
 گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

  

نواب شاہ(ویب ڈیسک) گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ہفتے کی صبح ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں واقع دولت کالونی میں وزیر ملاح نے اپنے چھوٹے بھائی بشیر ملاح کو سوئی گیس کا بل ادا نہ کرنے پر مشتعل ہوکر خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے وزیر ملاح، عجب ملاح اور وحید ملاح کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -