آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی سرپرست کررہے ہیں،فیاض الحسن چوہان

آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی سرپرست کررہے ...
آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی سرپرست کررہے ہیں،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ 18 اکتوبر2007 کو پیپلزپارٹی کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان شہید ہوئے،آج کراچی جلسے کی صدارت تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی سرپرست کررہے ہیں،حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے شہدا سے غداری سے مجبور کردیا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ زرداری خاندان اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن سے بچنے کیلئے سارے جتن کررہا ہے،آج زرداری خاندان کے ذاتی مفادات نے بھٹو کے نظریات کوکوڑے دان میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہاکہ بیگم صفدراعوان غرور سے خود کو اور اپنے والد کو بڑاقرار دے رہی ہیں،بیگم صفدر اعوان یادرکھیں! شیطان کو تکبر کے باعث جنت سے زمین پر پھینک دیاگیا تھا،آپ واقعی کرپشن،منی لانڈرنگ،جعلی کاﺅنٹس کے ذریعے کھربوں ڈکارنے میں بڑی ہیں ۔

فیاض چوہان نے کہاکہ آپ اور آپ کاخاندان مودی اور بھارتی ”را“ سے ذاتی تعلقات بنانے میں بڑا ہے،اخلاق کردار اور جذبہ حب لوطنی میں آپ انتہائی چھوٹے اور حقیر ہیں ،ان کاکہناتھا کہ آج پی ڈی ایم کا دوسراپاور شو بھی پہلے کی طرح ناکام و نامراد ہوگا، پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کے ذاتی مفادات قوم کے بہتر مستقبل کے بالکل متضاد ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -