شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، بلاول بھٹوکا سانحہ کارسازکی 13 ویں برسی پر پیغام

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، بلاول بھٹوکا سانحہ کارسازکی 13 ویں ...
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، بلاول بھٹوکا سانحہ کارسازکی 13 ویں برسی پر پیغام

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سانحہ کارسازکی 13 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے پیغام میں سانحہ کارساز کے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت آئین کی بالادستی کیلئے شہادتیں قبول کی،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے دہشتگردی، جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کاسامناکیا ،کٹھ پتلی سلیکٹڈوزیراعظم کی دھمکیوں کے باوجود جدوجہد آج بھی جاری ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج کراچی میں جمع ہوں گی، پی ڈی ایم جمہوریت پسند پارٹیوں کاسیاسی اتحاد ہے،پی ڈی ایم جمہوریت،معیشت اور خارجہ پالیسی کو درپیش تمام برائیوں سے نجات کیلئے ہے،ان کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے کھیل کو عوام اور عوامی نمائندگان سے بدلنے کاوقت آگیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -