”عمران خان نے تقریر میں خواتین کا تمسخر اڑایا اور ۔۔“سینئر صحافی احمد نورانی وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کنونشن سینٹر سے خطاب کے دوران نوازشریف اور شہبازشریف کی تصاویر بڑی سکرین پر دکھاتے ہوئے اپوزیشن کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بنایا تاہم اب اس معاملے پر سینئر صحافی احمد نورانی میدان میں آ گئے ہیں اور انہیں یہ اقدام نہایت افسوسناک محسوس ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی احمد نورانی کا کہناتھا کہ ”عمران خان نے آج کی تقریرمیں خواتین کاتمسخراڑایا، نوازشریف کی اس تصویر پرطنز کیاجس میں وہ بیگم کلثوم نواز کے قرب المرگ ہونے پر رنجیدہ کھڑے ہیں،خواجہ آصف نے جو لفظ کل استعمال کیا، میں سیاست ایسے الفاظ کے استعمال پر تنقید کرناچاہتاتھامگر عمران کی غلیظ زبان سن کر وہ لفظ بہت چھوٹا لگ رہاہے۔“