" وزیراعظم کے خطاب کے بعد اب سپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے" حامد میر نے تجویز دے دی

" وزیراعظم کے خطاب کے بعد اب سپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے" حامد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے جیلوں میں موجود اپوزیشن رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تو سینئر صحافی حامد میر نے سپیکر کو مستعفی ہونے کی تجویز دیدی۔

ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ " جی بالکل درست فرمایا آپ نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر قومی اسمبلی کا اختیار ہے وزیراعظم نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اب کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو گا اس اعلان کے بعد سپیکر کو استعفیٰ دے دینا چاہئیے کیونکہ انکا اختیار وزیراعظم نے چھین لیا"

یادرہے کہ اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا متعلقہ اسمبلی کے سپیکر کا اختیار ہے اور گزشتہ روز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔عمران خان کا کہناتھاکہ "اب آپ مختلف عمران خان دیکھیں گے، کسی ڈاکو کو اسمبلی میں پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، لیگی صدر شہباز شریف کے اوپر 23 ارب روپے کا انکشاف ہوا ہے، عدالت میں کلیئر ہونے تک کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا"۔