"اب حکومت اپوزیشن کے درمیان صحیح میچ پڑے گا" غریدہ فاروقی کا موقف بھی آگیا

"اب حکومت اپوزیشن کے درمیان صحیح میچ پڑے گا" غریدہ فاروقی کا موقف بھی آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن نے گوجرانوالہ جلسہ میں حکومت کو للکارا تو جواب میں عمران خان بھی میدان میں آگئے، جیلوں میں موجود اپوزیشن رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی کوشش ہے کہ اب نوازشریف کو برطانیہ سے واپس لایا جائے۔

ان کے خطاب کے بعد سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں اور ٹوئٹر پر لکھا کہ " گوجرانوالہ؛ اپوزیشن کا ایک جلسہ اور وزیراعظم عمران خان فارم میں۔۔غصّے میں۔۔فرنٹ فُٹ پر آ کر کھیلے angry young man۔۔ اب حکومت اپوزیشن کے درمیان صحیح میچ پڑے گا، نیب عدلیہ کو بھی spearheaded ہونے کی اپیل، دیکھنا ہو گا آئندہPDMجلسوں سےNSخطاب کرتے ہیں یا نہیں۔ کل کا جلسہ اہم ہو گیا"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "اب میں آپ کو مقابلہ کر کے دکھاؤں گا۔ نیب عدلیہ تو آزاد ہے لیکن میرے نیچے جو ادارے ہیں میں ان کے ذریعے ایک ایک چور کو اب پکڑ کے دکھاؤں گا؛ وزیراعظم عمران خان کا گوجرانوالہ جلسہ کے بعد اپوزیشن کو پیغام !!!"

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ "نواز شریف سن لو آج سے میری پوری کوشش ہے تمہیں اس ملک میں واپس لے کر آئیں؛ وزیراعظم عمران خان"

غریدہ کے اس ٹوئیٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ "کل 2 بچوں نے تقریریں کی ان پہ بات نہیں کرنا چاہتا، ایک بچی تو نانی بن چکی لیکن میرے لیے بچی ہی ہے۔ بات اس لیے نہیں کرنا چاہتا، کیونکہ دونوں بچوں نے آج تک ایک گھنٹہ بھی حلال پیس کمانے کا کام نہیں کیا۔ بلکہ دونوں اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پہ پلے ہیں۔  کپتان کی چپیڑیں"۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -