پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ، کراچی جلسے میں کیا دکھانے جارہی ہے؟ بڑا دعویٰ
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں گیارہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد”پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ“کے تحت حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں دوسرا پاور شو آج بروز اتوارباغ جناح نمائش چورنگی پرمنعقد ہوگا، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی کے مطابق جلسہ سے پی ڈی ایم کی مر کز ی قیادت خطاب کریگی،جس میں مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مولانا شاہ اویس نورا نی، علامہ ساجد میر،ڈاکٹر عبدالما لک، افتخارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی دیگررہنما شامل ہونگے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اب دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسے میں عمران خان کے مسلح افواج کیخلاف ماضی کے دیئے گئے بیانات بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی کے نام سے موجود سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا گیا ہے کہ " پی ڈی ایم کا بہترین فیصلہ، آج کراچی جلسے میں عمران خان کے پاک فوج کے خلاف دیے گئے تمام سابقہ بیانات اور الزامات بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے"۔
پـی ڈی ایـم کـا بـہتریـن فیصـلـــہ
— Akram Khan Durrani Official (@AKDjui) October 18, 2020
آج کــراچـی جلســے میـں عــمران نیـــازی کـے پـاک فـوج کـے خـلاف دیئــے گئــے تـمام سـابقـہ بـیانـات اور الـزامـات بـڑی اسکـریـن پـر دکھـانــے کـا فـیصلـــہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کنونشن سنٹر میں اپنے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی تصاویر دکھائی تھیں اور شہبازشریف کا بھی ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا تھا۔