نیب نئے عزم کے ساتھ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تیار ہے،چیئرمین نیب

نیب نئے عزم کے ساتھ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تیار ہے،چیئرمین نیب
نیب نئے عزم کے ساتھ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تیار ہے،چیئرمین نیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب نئے عزم کے ساتھ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تیار ہے،اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ احتساب عدالتوں میں اس وقت1230 نیب مقدمات زیرسماعت ہیں،جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کی ہدایات کردی گئی،اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ، بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کاواحد حل سرجری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -