مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے مریم نواز کے قافلے کو اندر جانے سے روک دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مزار قائد مینجمنٹ بورڈنے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے قافلے کو مزار کے اندر جانے سے روک دیا اورمزارقائد کے وی آئی پی گیٹ کو تالے لگا دیئے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں مزار قائد پر حاضری کیلئے پہنچیں تو انتظامیہ نے مزارقائد کے وی آئی پی گیٹ کو تالے لگا دیئے اور قافلے کو روک دیاگیا،انتظامیہ کاکہناتھا کہ مریم نواز سمیت قافلے کی صرف 6 گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ، کارکن جنگلہ پھلانگ کر مزار قائد کے اندر داخل ہو گئے
انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر تمام اقدامات کو حتمی شکل دی گئی تھی تاہم کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔