آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں دراصل کیا گفتگو ہوئی؟ مسلم لیگ ن کے سابق عہدیدار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے نجی ہسپتال میں ملاقات کی اور سابق صدر کی عیادت کی، مسلم لیگ ن کے ایک سابق عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے بیانات پر آصف زرداری نے تشویش کا اظہار کیا اور الائنس سے نکلنے کا بھی عندیہ دیدیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے نجی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،دونوں رہنماﺅں کے درمیان باغ جناح جلسہ سے متعلق بات چیت ہوئی۔ادھر مسلم لیگ ن کے سابق سنٹرل سیکریٹری جنرل محمد فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ" فضل الرحمن نے آصف زرداری کی عیادت کی اس موقع پر زرداری نے فضل الرحمن سے فوج کے خلاف نواز شریف کے ملک دشمن ریمارکس پر تشویش کا اظہار کیا اور نواز شریف کی تقاریر PDM کے جلسہ میں نہ سنانے کا مشورہ دیا اگر یہ رویہ برقرار رہا تو PDM سے علحیدہ ہو سکتے ہیں"۔
فضل الرحمن نے آصف زرداری کی عیادت کی اس موقع پر زرداری نے فضل الرحمن سے فوج کے خلاف نواز شریف کے ملک دشمن ریمارکس پر تشویش کا اظہار کیا اور نواز شریف کی تقاریر PDM کے جلسہ میں نہ سنانے کا مشورہ دیا اگر یہ رویہ برقرار رہا تو PDM سے علحیدہ ہو سکتے ہیں
— Muhammed Faisal (@Intl_Mediatior) October 18, 2020
ان کے اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے سوال اٹھا یا کہ "لیکن سر پھر PDM کے پاس کہنے کیلئے کیا رہ جائے گا PDM کی فلم میں یہی تو آیئٹم سونگ ہے "
لیکن سر پھر PDM کے پاس کہنے کیلئے کیا رہ جائے گا PDM کی فلم میں یہی تو آیئٹم سونگ ہے ????????????
— Fazal Rahim (@FazalRa90707027) October 18, 2020
ایک اور صارف نے پیپلزپارٹی کے مبینہ فیصلے کی تائید میں لکھا کہ "زرداری سے لاکھ اختلاف سہی لیکن اس میں نواز شریف کی نسبت فہم و فراست، معاملہ فہمی اور تدبر زیادہ ہے "۔
زرداری سے لاکھ اختلاف سہی لیکن اس میں نواز شریف کی نسبت فہم و فراست، معاملہ فہمی اور تدبر زیادہ ہے ۔
— HoneyBunny (@moiz_naik) October 18, 2020