سندھ کا دھوبی ارب پتی کیسے بنا؟ ایسی کہانی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے

سندھ کا دھوبی ارب پتی کیسے بنا؟ ایسی کہانی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ ...
سندھ کا دھوبی ارب پتی کیسے بنا؟ ایسی کہانی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے
کیپشن:    سورس:   Social Media

  

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ کے ضلع گھوٹکی کے چھوٹے سے گاؤں ولو مہر کے ایک دھوبی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ولو مہر کے دھوبی رمیش کمار کو نوٹس بھجوادیا ہے۔ اس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ  45 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ نوٹس کے مطابق دھوبی رمیشن کمار نے 2015 سے 2019 کے دوران اربوں روپے کی خریداری کی ہے۔ اسے 19 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر کا نوٹس ملنے کے بعد رمیش کمار کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے بتایا کہ وہ 2009 میں سردار غلام محمد شوگر مل میں بطور سینٹری ورکر بھرتی ہوا تھا، 2 سال پہلے اس نے نوکری چھوڑ دی تھی ، اسے نہیں پتہ کہ اس کے اکاؤنٹ سے اتنی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -گھوٹکی -