”گندم کی قیمت جلد کم ہونا شروع ہو جائے گی “ وفاقی وزیر علی زیدی کا بیان سامنے آگیا

”گندم کی قیمت جلد کم ہونا شروع ہو جائے گی “ وفاقی وزیر علی زیدی کا بیان سامنے ...
”گندم کی قیمت جلد کم ہونا شروع ہو جائے گی “ وفاقی وزیر علی زیدی کا بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ درآمدی گندم آنا شروع ہوگی ہے، قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی ونجی درامد کنندگان کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہوگئے ہیں۔اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کیخلاف وزیراعظم کے دوٹوک مو¿قف کے مطابق کریک ڈاو¿ن بھی کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -