موٹر سائیکل کی ایک ٹکر نے ہونڈا سٹی گاڑی کا حشر نشر کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موٹر سائیکل کی ایک ٹکر نے ہونڈا سٹی گاڑی کا حشر نشر کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا ...
موٹر سائیکل کی ایک ٹکر نے ہونڈا سٹی گاڑی کا حشر نشر کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن:    سورس:   Facebook

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں بیچی جانے والی کاروں کی کوالٹی پر ہمیشہ سے ہی سوالات اٹھتے رہے ہیں، لاکھوں روپے کی ان گاڑیوں کی ناپائیداری اور ناقص حفاظتی نظام  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا رہا ہے، پاکستان میں گاڑیوں کا معیار کیسا ہے؟ اس کو سمجھنے کیلئے یہ ویڈیو ہی کافی ہے۔

منور یوسفزئی نامی ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ہونڈا سٹی کار کے حادثے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 125 موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد لاکھوں روپے کی مہنگی ترین اس گاڑی کا کیا حشر ہوچکا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کار اور موٹر سائیکل کی آمنے سامنے سے ٹکر نہیں ہوئی بلکہ کار نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ہے، یعنی گاڑی کیلئے ٹکرانے کی شدت کم تھی اور نقصان کم ہونا چاہیے تھا لیکن ہونڈا سٹی تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ اسی ہونڈا کمپنی کا 125 موٹرسائیکل بالکل ٹھیک ٹھاک کھڑا ہے۔

Posted by Munawar Yousafzai on Saturday, October 17, 2020

گاڑی کی یہ حالت ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ زبیر تیمور نے بتایا کہ انہوں نے یہ حادثہ براہ راست دیکھا ہے، موٹرسائیکل سوار معمولی زخمی ہوا ہے۔

 مرزا حسن رضا نے کہا " ان گاڑیوں کی قیمت دیکھو وزیراعظم یہ مافیا کو کنٹرول کرنا ہے ملک میں، آپ یہ اپوزیشن سے باہر نکلو، آپ ملک کے وزیراعظم ہو ، ہم کو تو لگتا ہے آپ صرف اپوزیشن کو جواب دینے کے لئے ہو، مافیا آپ کو چلا رہا ہے۔"

کاروں کی معلومات دینے والے فیس بک پیج ویلز ڈیلز نے کہا کہ ہونڈا سٹی کی ٹیکنالوجی 11 سال پرانی ہے، جو لوگ اسے محفوظ سمجھتے ہیں ان پر حیرت ہے، اتنی ہی قیمت میں آنے والی جدید کاریں بہت زیادہ پائیدار اور محفوظ ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -علاقائی -اسلام آباد -