" کیا کبھی بابائے قوم کے مزار پر ایسی سستی اور بدتمیز حرکتیں پہلے ہوئیں" کیپٹن صفدر کی نعرے بازی پر ڈاکٹر شہباز گل برس پڑے

" کیا کبھی بابائے قوم کے مزار پر ایسی سستی اور بدتمیز حرکتیں پہلے ہوئیں" کیپٹن ...
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

اسلام آباد / کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعطم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مزار قائد پر نعرے بازی کرنے پر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مریم نواز نے پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی ، اس موقع پر ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بابائے قوم کی قبر کے پاس کھڑے ہو کر نعرے بازی کرتے رہے اور "ووٹ کو عزت دو" کے نعرے لگواتے رہے۔ اس نعرے بازی کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈاکٹر شہباز گل نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ " یہ بی بی جہاں بھی گئی اس نے ضابطے اور قوانین  اور سماجی اقدار کی پامالی ہی کی۔  کیا کبھی بابائے قوم کے مزار پر ایسی سستی اور بدتمیز حرکتیں پہلے ہوئیں۔ واقعی ان بچوں نے ایک پیسہ حلال کا نہیں کمایا اور اب یہ ہر چیز کی دھجیاں اڑاتے پھر رہے ہیں۔ شرمناک افسوسناک۔"

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -سندھ -کراچی -