''مفرور خاندان نے دولت بچانے کے لئے مزارِ قائد پر بے ادبی کی حد کردی،، بابراعوان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید

''مفرور خاندان نے دولت بچانے کے لئے مزارِ قائد پر بے ادبی کی حد کردی،، ...
''مفرور خاندان نے دولت بچانے کے لئے مزارِ قائد پر بے ادبی کی حد کردی،، بابراعوان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی تو اس موقع پر کیپٹن صفدر نے شدید نعرے باز ی کی ۔مزار قائد پر لیگی رہنما کی جانب سے اس عمل پر بابر اعوان نے مسلم لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ''بے ادب، بے مراد! جن کی منزل مے فئیراور مراد منی لانڈرنگ اور تجارت ہے، وہ مزارِ قائد پر بھی بے نقاب ہوئے۔ قائد نے پاکستان کے لئے دولت اور خاندان قربان کیا، مفرور خاندان نے دولت بچانے کے لئے مزارِ قائد پر بے ادبی کی حد کردی۔ کہاں 1روپیہ تنخواہ لینے والا گورنر جنرل، کہاں اقامہ والا،،۔واضح رہے کہ سابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور اُنہوں نے مزار قائد پر حاضری دی ہے ،اس موقع پر کیپٹن صفدر نےبانی پاکستان کی قبر کے احاطے میں کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کی جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے ۔

مزید :

قومی -