وفاقی وزیر سید علی زیدی نے  گندم کی قیمتوں کے حوالے سے زبردست خوشخبری سنا دی

 وفاقی وزیر سید علی زیدی نے  گندم کی قیمتوں کے حوالے سے زبردست خوشخبری سنا دی
 وفاقی وزیر سید علی زیدی نے  گندم کی قیمتوں کے حوالے سے زبردست خوشخبری سنا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ درآمدی گندم آنا شروع ہوگی ہے، قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سید  علی زیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی ونجی درآمد کنندگان کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہوگئے ہیں،اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کیخلاف وزیراعظم کے دوٹوک موقف کے مطابق کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کئی ماہ سے جاری آٹے کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور دوکاندار من مانے نرخوں  پر شہریوں کو  آٹا فروخت کر رہے ہیں  جبکہ چندروز قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں،وفاقی ادارہ شماریات نے حکومت کو غلط اعدادوشمار دےکرکہاکہ گندم اور چینی کی پیداوار ہماری ضرورت سے زیادہ ہے لہٰذا اسے برآمد کر دیا جائے جس پر حکومت نے گندم برآمد تو کر دی لیکن اب ہمیں گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیٹاکی غلطی کی وجہ سےگندم اورچینی کی برآمدات کافیصلہ کیاگیا۔دوسری طرف وزیر اعظم نے ملک میں گندم بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو سامنے لانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -