انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم عمران خان کو ایسامشورہ دے دیا کہ شہباز گل اور فواد چوہدری بھی تڑپ اٹھیں

 انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم عمران خان کو ایسامشورہ دے دیا کہ شہباز گل اور ...
 انجینئر امیر مقام نے وزیر اعظم عمران خان کو ایسامشورہ دے دیا کہ شہباز گل اور فواد چوہدری بھی تڑپ اٹھیں

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام  نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ پی ڈی ایم کے جلسوں کی کرسیاں گننے کی بجائے اپنے دن گنے،عمران نیازی ڈی چوک پر موجود لیڈی ہیلتھ ورکرز کو چہرہ نہیں دکھا سکتا، اپوزیشن کو کون سا نیا چہرہ دکھائے گا،مزید کہا کہ اتنی مہنگائی کے بعد عمران نیازی قوم کو چہرہ دکھانے کے ویسے ہی قابل نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی گزشتہ روز کی تقریر پنجابی فلموں کے ولن کی تقریر تھی ، نوازشریف ،بلاول بھٹو اور مریم نوازشریف کی تقریروں نے عمران نیازی کا برا حال کیا،مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو کی تقریروں سے سلیکٹڈ انکل کا ذہنی توازن مکمل خراب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی یوٹرن، عہد شکنی، بے وفائی، جھوٹ اور کرپشن کا چہرہ ہے،عمران نیازی نے اپنے وفادار، نظریاتی اور مخلص ساتھیوں کو بھلا دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کی کرسیاں اور بندے نہ گنیں، سلیکٹڈ اپنے دن گنیں، دکاندار، مزدور،تاجر، کسان، خواتین، طالب علم، ڈاکٹر ہر طبقہ گونیازی گو کا نعرہ لگارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -