''نوازشریف کےبیانیےسےمسلم لیگ ن کےلوگوں کوسیکیورٹی کامسئلہ ہوسکتا ہے،، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے متنبہ کردیا

''نوازشریف کےبیانیےسےمسلم لیگ ن کےلوگوں کوسیکیورٹی کامسئلہ ہوسکتا ہے،، ...
''نوازشریف کےبیانیےسےمسلم لیگ ن کےلوگوں کوسیکیورٹی کامسئلہ ہوسکتا ہے،، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے متنبہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف کےبیانیےسےمسلم لیگ ن کےلوگوں کوسیکیورٹی کامسئلہ ہوسکتا ہے، وہ ریاست مخالفت میں جوبھی کررہےہیں،بھارت کی ایماپرکررہےہیں۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرٍتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ نوازشریف کابیانیہ پاکستان مخالف ہے،انڈیا کے اخباروں اور میڈیا میں کہا گیا کہ یہ اکیلے جمہوری لیڈر ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف کےبیانیےکی وجہ سےمسلم لیگ ن کوتتربترہوجاناہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی نوازشریف کومسئلہ ہوتاہےسرحدوں پرخلاف ورزیاں شروع ہوجاتی ہیں،پچھلے پانچ دن میں 20 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہاگر لیگی  قیادت اور کارکنان کو پتہ ہوتا نوازشریف کوکیا کہنا ہے تو آدھا سٹیڈیم نہ بھرا ہوتا۔

مزید :

قومی -