ربیع الاول کا چاند نظر آگیا, 12ربیع الاول30اکتوبر کو ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا, 12ربیع الاول30اکتوبر کو ہوگی
ربیع الاول کا چاند نظر آگیا, 12ربیع الاول30اکتوبر کو ہوگی
سورس: Flicker

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ،ملک بھر میں عید میلاد النبی 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،ملک بھر میں یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول جمعہ 30 اکتوبر کو پوری عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ ﷺوسلم مبارک ہو۔

مزید :

قومی -