" آج ایک بار پھر انفیکٹڈ،ڈیفیکٹڈ، ریجیکٹڈ لیڈر شپ نے کراچی میں سرکس لگایا "حلیم عادل شیخ پی ڈی ایم قیادت پر برس پڑے

" آج ایک بار پھر انفیکٹڈ،ڈیفیکٹڈ، ریجیکٹڈ لیڈر شپ نے کراچی میں سرکس لگایا ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم قیادت اور کراچی جلسے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کراچی میں ایک بار پھر انفیکٹڈ،ڈیفیکٹڈ اور ریجیکٹڈ لیڈرشپ کی جانب سے ایک اور سرکس لگایا گیا اور سرکس کے شیروں کو بھی بلایا گیا، انفیکٹڈ لیڈر کرپشن والے ڈفیکٹڈ کو سندھ کی عوام جانتی، ریجیکیٹڈ کو ڈی آئی خان کی عوام نے ریجیکٹ کیا ہے، آج یہ سب لیڈر پی ڈی ایم پاپا ڈی بچاؤ موومنٹ کے نام پر جمع ہوئے ہیں،سیاسی دشمنی میں "بیوی کے غلام" نے مزار قائد کا تقدس بھی پامال کر دیا، صفدر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نانی اور نواسا دونوں نوٹ کر لیں نہ آپکے پاپا بچیں گے نہ آپ کے ڈیڈی،گجرانوالہ میں پھولن دیوی نے "پنجابی کارڈ "استعمال کرنے کی کوشش کی،دونوں جماعتوں کے کارڈ ختم ہوچکے اب صرف پاکستان کارڈ چلے گا،عوام ان چوروں کا کبھی ساتھ نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف بات کرکے جندال کی دوستی کا حق ادا کیا، نواز شریف کا بس چلتا تو وہ صفدر کو آرمی چیف مریم کو نیب چیئرمین بنا دیتے، پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا ،یہ کسی صورت  کرپشن کیسوں سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ آج تمام چور ایک دوسرے کو بچانے کے لئے جمع ہورہے ہیں، ایک طرف بارہ رکنی کرپٹ جماعتیں ہیں دوسری طرف ہمارا کپتان، عمران خان کو اللہ پاک نے ملک کے لئے سیلیکٹ کیا اور قوم نے الیکٹ کیا ہے، کسی بھی چور کو نہیں چھوڑیں گے،سب سے حساب لیا جائے گا۔ نانی اور نواسہ جتنے چاہے گلے پھاڑ لیں انکے کرپٹ پاپا  اورڈیڈی کو کوئی نہیں بچا سکتا۔  

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -