ہم اپنی کرپشن چھپانے نہیں آٹا، چینی اور ووٹ چوری کو بے نقاب کرنے میدان میں نکلے ہیں :ساجد میر

ہم اپنی کرپشن چھپانے نہیں آٹا، چینی اور ووٹ چوری کو بے نقاب کرنے میدان میں ...
ہم اپنی کرپشن چھپانے نہیں آٹا، چینی اور ووٹ چوری کو بے نقاب کرنے میدان میں نکلے ہیں :ساجد میر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہلحدیث کےسربراہ سینیٹر ساجد میر نے کہاہےکہ ہم اپنی چوری چھپانے کے لیے نہیں وزیراعظم کی آٹا ،چینی چوری کوبےنقاب کرنےکےلیےمیدان میں آئے ہیں،سب سے بدترین کرپشن عوام کے ووٹ کو چرانا ہے اور یہ چوری نہیں ڈاکہ ہے، ہم متحد ہو کر جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس ڈاکے کو روکیں گے۔

کراچی باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک عوام کو حق دلانے کے لیےمعرض وجود میں آئی ہے،سلیکٹڈ کہتا ہے کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لئے نکلی ہے ،نیازی سن لو یہ اپوزیشن تمہاری ووٹ چوری، تمہاری آٹا چوری، تمہاری بجلی چوری،تمہاری گیس چوری،تمہاری چینی چوری کے خلاف اکھٹی ہوئی ہے،اپوزیشن پر کرپشن کا الزام لگانے والے دیکھیں وہ  خود کس چور دروازے سے اقتدارمیں آئے ہیں؟کرپشن کسی بھی شکل میں بہت بُری چیز ہےمگربدترین کرپشن یہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو چُرایاجاۓ،سب سے بڑی کرپشن عوام کا مینڈیٹ چوری کرناہے،ووٹ کے بکس تبدیل کرناڈکیتی سے بھی بڑا جرم ہے،عوام کے ووٹ کے ساتھ جو حشر کیا گیا وہ آٹا چوری اور چینی چوری سے ایک قدم آگے تھی،آر ٹی ایس سٹم کاخراب ہوناجیتےہوئے بکسے سےہارے ہوئے بکسےکا تبدیل ہونا چوری نہیں ڈاکہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاستِ مدینہ کا جھوٹا نعرہ لگانے والے منافق ہیں ، اصلی مدینہ کی ریاست کے حکمران کہتے تھے کہ کوئی کتا بھی بھوک سے مرگیا تو ان پر ذمہ داری عائد ہوگی لیکن عمران خان کی ریاستِ مدینہ میں بچیوں ، بچوں عورتوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں،عوام ناانصافی، ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ فوج کشمیر تو فتح کر نہیں سکی لیکن اپنے ہی ملک کو بار بار فتح کیا اور اسی عمل کے دوران یہ ملک دولخت ہوا، ہم جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

قومی -