تحریک انصاف نے کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف نے کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا
تحریک انصاف نے کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےرہنمااورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جو اپنے بزرگوں کوعزت نہیں دےسکتےوہ کسی اور کو کیاعزت دیں گے؟کیپٹن صفدر نے مزار قائد کا تقدس پامال کیا،قانونی کارروائی کی جائے، پنجاب میں پنجابی اور سندھ میں سندھی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہےلیکن اب صرف پاکستان کارڈ چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے  کیپٹن(ر)صفدرنے اپنی بیوی کی موجودگی میں  مزار قائد کا تقدس پامال کیا،ان  کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،ہم کسی کو بھی قائداعظمؒ کے مزارکاتقدس پامال نہیں کرنے دے سکتے،شریف فیملی  چوروں اوربزدلوں کاخاندان ہے،اگریہ عزت والے ہوتے تو کبھی     جھوٹ بول کر ملک سے باہر نہ جاتے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے گوجرانوالہ میں پنجابی زبان میں کیوں تقریر کی؟ کیا مریم نواز کو اردو زبان نہیں آتی تھی؟ پنجاب میں پنجابی اور سندھ میں سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہےلیکن اب صرف پاکستان کارڈ چلے گا،مریم بی بی نانی بن گئی ہیں لیکن ان کو کراچی کا کوڑا نظر نہیں آیا، جلسہ کے قریب ایک دن میں سڑک بنوا دی گئی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شہری علاقوں والے کہتےہیں پیپلز پارٹی نے کام نہیں کروایا جبکہ دیہی علاقوں میں جاکر دیکھیں وہاں بھی برے حالات ہیں،پورا  سندھ تباہ کر دیا گیا ہے ،کوئی بنیادی سہولیات عوام کو میسر نہیں ہیں، سندھ میں ترقی کی بات کی جائے تو وفاق کو بھارت کی طرح سمجھا جاتا ہے، سندھ کے جزیروں پر ترقی ہوگی تو سندھ خوشحال ہوگا، یہ لوگ سندھ کی ترقی نہیں چاہتے،مراد علی شاہ تو ہر روز ہمیں کورونا کی کہانیاں سناتے تھے لیکن آج اتنے سارے لوگ جمع کرکے کورونا کیوں پھیلایا جارہا ہے ؟ مریم بی بی نانی بن گئی ہیں لیکن ان کو کراچی کا کوڑا نظر نہیں آیا، جلسہ کے قریب ایک دن میں سڑک بنوا دی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -