پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ گوجرانوالہ سے بڑا ہے یا چھوٹا؟ حامد میر کا بڑا دعویٰ

پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ گوجرانوالہ سے بڑا ہے یا چھوٹا؟ حامد میر کا بڑا دعویٰ
پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ گوجرانوالہ سے بڑا ہے یا چھوٹا؟ حامد میر کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ گوجرانوالہ کے جلسے سے بڑا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ کراچی میں اپوزیشن کا جلسہ گوجرانوالہ کے جلسے سے کئی گنا بڑا ہے کراچی میں حکومت کے مخالفین کا اتنی بڑی تعداد میں اکٹھا ہونا تحریک انصاف کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرنے والے کئی پختون اور بلوچ رہنماؤں کی تقریروں کو میڈیا سنسر کر رہا ہے جس کی سوشل میڈیا پر مذمت ہو رہی ہے۔