کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ،جیالوں کا نجی ٹی وی کے رپورٹر پر بدترین تشدد،شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ،جیالوں کا نجی ٹی وی کے رپورٹر پر بدترین ...
کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ،جیالوں کا نجی ٹی وی کے رپورٹر پر بدترین تشدد،شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)باغ جناح کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پاور شو جاری ہے جبکہ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی دھواں دار تقاریر جاری ہیں تاہم ایسے میں پنڈال سے انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے جس کے مطابق جیالوں نے نجی ٹی وی کے رپورٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق باغ جناح کراچی میں متحدہ اپوزیشن کا دوسرا بڑا پاور شو جاری ہے جس میں حکومت مخالف جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے ،پنڈال کے شرکاء میں خواتین بھی شامل ہیں ،پاکستان کے تمام ٹی وی چینل اپوزیشن کے اس بڑے اجتماع کی کوریج کر رہے ہیں اور اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر کو وقتا فوقتا لائیو بھی دکھایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سماء نیوز نے جناح سٹیڈیم کے پنڈال سے جانے والی خواتین کو دکھانا شروع کیا تو وہاں موجود جیالوں نے فوٹیج دکھانے کی پاداش میں سماء نیوز کے رپورٹر سنجے سادھوانی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی کے رپورٹر پر جیالوں کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پی ڈی ایم کے جلسے سے جو خواتین واپس جانا چاہ رہی ہیں ان کو زبردستی روکا جا رہا، گیٹ زبردستی بند کر دئیے گئے۔ سما ٹی وی پر ساری فوٹیج چل رہی ہے، شرمناک۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -