فواد چوہدری نے اپوزیشن کی "جمہوریت "کا پول کھول دیا،ایسی بات کہہ دی کہ پی ڈی ایم قیادت تلملا اٹھے 

فواد چوہدری نے اپوزیشن کی "جمہوریت "کا پول کھول دیا،ایسی بات کہہ دی کہ پی ڈی ...
فواد چوہدری نے اپوزیشن کی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت مخالف جماعتوں کا کراچی کے باغ جناح میں دوسرا پاور شو جاری ہے،مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز سمیت اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی رہنما سٹیج پر موجود ہیں جبکہ حکومت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں مختلف دھواں دار تقاریر جاری ہیں، ایسے میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین  نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت تلملا اٹھے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن حکومت کے خلاف گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے جناح سٹیڈیم میں پنڈال سجائے بیٹھی ہے جبکہ حکومتی وزراء اور ترجمان حکومت مخالف رہنماؤں کی تقاریر اور الزامات کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر تبصروں کی صورت میں جواب دے رہے ہیں ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں حکومت کی مخالف جماعتوں کی جمہوریت کی "تشریح " کچھ اس انداز میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ "وہ تمام سیاسی جماعتیں جن کا اپنا سٹرکچر غیر جمہوری ہے وہ صرف آٹھ کیسز میں این آر او  کو جمہوریت سے تعبیر کر رہی ہیں، صوبائی حکومت کے وسائل جو سندھ کے عوام پر خرچ ہونے چاہئیں تھے لیڈرشپ کے مقدمات میں ریلیف پر ضائع ہو رہے ہیں، سندھ کے لوگوں اپنا حق لے کر رہیں گے،آخر حساب ہو گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -