''نئے پاکستان کو دیکھ لیا ہے، اب نئے عمران خان کو بھی دیکھ لیں گے،، اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا پی ڈی ایم جلسے میں خطاب

''نئے پاکستان کو دیکھ لیا ہے، اب نئے عمران خان کو بھی دیکھ لیں گے،، اے این پی ...
''نئے پاکستان کو دیکھ لیا ہے، اب نئے عمران خان کو بھی دیکھ لیں گے،، اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا پی ڈی ایم جلسے میں خطاب

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے ہماری تحریک ایک سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہے، ہماری تحریک کا میاب ہوگی۔

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہہمار جلسہ اور جدوجہد ایک سیاسی تحریک ہے،پاکستان کے عوام کو ساتھ ملا کر اپنی تحریک چلائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ نئے پاکستان کو دیکھ لیا ہے، اب نئے عمران خان کو بھی دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ معیشت کا کیاحال ہے۔ حکومت کے خلاف مزدور،کسان اور تاجر سب احتجاج کررہے ہیں۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟ عمران خان یہ بتائیں آپم سے کس نے این آر او مانگا ہے؟ عمران خان سن لیں پی ڈی ایم اور اپوزیشن کو آپ سے این آر او نہیں چاہیے۔ این آر او کی ہمیں نہیں عمران خان تمہیں ضرورت پڑے گی۔

مزید :

قومی -