حفیظ سنٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، اربوں کا سامان اور 29 انسانی جانیں بچالی گئیں

حفیظ سنٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، اربوں کا سامان اور 29 انسانی جانیں ...
حفیظ سنٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، اربوں کا سامان اور 29 انسانی جانیں بچالی گئیں
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں الیکٹرانکس آلات کی خریدو فروخت کے مرکز "حفیظ سنٹر" میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فوری ایکشن سے حفیظ سینٹر میں نہ صرف اربوں روپے مالیت کا سامان محفوظ کیا گیا بلکہ 29  انسانی جانیں بھی بچالی گئیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق حفیظ سنٹرمیں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات پر انتظامیہ فوری  متحرک ہوئی اور موقع پر فائر بریگیڈ کی 33 گاڑیاں پہنچ گئیں۔ ضلعی انتظامیہ سمیت ریسکیو ٹیموں نے لگاتار ریسکیو کا عمل جاری رکھا اور بر وقت کارروائی سے 29 جانیں بچالی گئیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ پلازہ میں بیٹریاں، اے سی کمپریسرز اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان موجود تھا جس کی وجہ سے آگ بجھنے کے بعد پھر بھڑک اٹھی تاہم درست حکمت عملی سے بیسمنٹ، گراونڈ فلور، پہلا فلور اور دوسرا فلور تقریبا آدھا آگ سے بچا لیا گیا۔ اس عمل کی نگرانی وزیر اعلی پنجاب خود کرتے رہے اور پاک فوج، رینجرز اور نیوی سے بھی کو آرڈینیشن رکھی گئی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -