" ایک بریگیڈیئر کی کال کے بعد نوازشریف نے کراچی جلسہ میں تقریر سے انکار کردیا" اعتزاز احسن کا دعویٰ

" ایک بریگیڈیئر کی کال کے بعد نوازشریف نے کراچی جلسہ میں تقریر سے انکار کردیا" ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کٰراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے نواز شریف نے اپنی مرضی سے تقریر کرنے سے انکار کیا کیونکہ انہیں جی ایچ کیو راولپنڈی سے ایک بریگیڈئیر نے فون کر کے کہا کہ آپ نے تقریر نہیں کرنی   جس کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی مرضی سے مقررین میں سے اپنا نام واپس لیا۔

نجی نیوز چینل "جی این این" سے گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن  کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف تقریر کرنا چاہتے تو کیا انہیں بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمان یا مریم نواز روک سکتی تھیں؟اگر وہ تقریر کرنا چاہتے تو کون روک سکتا تھا انہیں؟  بیرسٹر اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ نوازشریف تقریر کرکے دکھائیں۔ پہلے بھی یہ این آر او کرکے پاکستان سے چلے گئے تھے۔ آج بھی ٹیلی فون کال پر انہوں نے تقریر سے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حیثیت سب کے سامنے دکھا دی ،نواز شریف کی حیثیت تو اتنی ہے کہ اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر سعودی عرب بھاگ گئے ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف اپنی مرضی سے جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں ،انہوں نے اپنی درخواست ضمانت خود واپس لی ،اس کا مطلب آپ جیل میں رہنا چاہتے ہیں اور ایسے ماحول میں جیل میں کون رہتا ہے؟ ۔

مزید :

قومی -