پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا 

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا 
پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) میں شامل جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج(بروز سوموار) شام چار بجے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے حالیہ کمر توڑ مہنگائی ،پیٹرولیم مصنوعات،بجلی ، اشیاء خوردونوش واشیائےضروریات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کےخلاف 20اکتوبر سے ملک بھر میں شروع ہونےوالی احتجاجی تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ بیان میں پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں بھی احتجاجی تحریک کی تیاری کے سلسلے میں اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -