گوادر جیپ ریلی ، ریسر کی گاڑی اختتامی لائن پر الٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

گوادر جیپ ریلی ، ریسر کی گاڑی اختتامی لائن پر الٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی
گوادر جیپ ریلی ، ریسر کی گاڑی اختتامی لائن پر الٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوادر جیپ ریلی کے دوران ایک ریسر کی گاڑی اختتامی لائن کے قریب الٹ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ریسر کی گاڑی اختتامی لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر الٹ گئی ۔ گاڑی نے قلابازیاں کھاتے ہوئے اختتامی لائن کو پار کیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

خیال رہے کہ گوادر جیپ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹگری میں 240 کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ آصف فضل چوہدری نے ایک گھنٹہ 24 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، چار روزہ ایونٹ میں 100 سے زائد ریسرز نے حصہ لیا۔