ملت پارک، کار سے ٹکر پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

ملت پارک، کار سے ٹکر پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک کے علاقے میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے دوران نوجوان اور اس کے دوستوں کی آتشی اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ پولیس نے 5ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ندیم شہید روڈ ملت پارک کے قریب ندیم نامی کار ڈرائیور اور موٹرسائیکل سوار کی راہ چلتے ہوئے معمولی ٹکر ہوئی تو موٹرسائیکل سوار اوباش نے فلمی انداز میں دوستوں کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہیں سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے طیب، معظم، روف، بلال اور وسیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹومیٹک اسلحہ، 3 آٹومیٹک رائفلز، 4 پسٹلز، 16میگزینز سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -